• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون کا سلسلہ میدانی علاقوں میں جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے، سیلاب سے کرتارپور میں انفرا اسٹرکچر کو بہت نقصان ہوا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، مون سون کے پہلے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ کا ریلا چناب میں موجود ہے، 2 سے 3 دنوں میں یہ تمام ریلے اکٹھے ہو کر پنجند میں جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر میں کمی کوتاہی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت جائزہ لینا چاہیے کہ کہاں اسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں  نے کہا کہ مجھے ریسکیو کشتیوں کی کمی نظر آئی، نارووال کو آفت زدہ ضلع قرار دیا جائے، نارووال میں کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، سیلابی صورتحال سے کئی مقامات پر سڑکوں کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید