• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال ہی فروخت کرنے کی منظوری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر 30.216 ارب روپے کا پیکج منظور کر لیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے لیے پیکج کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے پیش کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال ہی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ فروخت سے حاصل آمدن سے بندش کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، ملازمین کے حقوق اور فلاح کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹورز کے واجبات، معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید