• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا: سلمان خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے سچی محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرکے سب کو لاجواب کر دیا۔

سلمان خان نے اپنے شو بگ باس 19 کے پریمیئر کے دوران کانٹینٹ کری ایٹر تانیا متل کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

تانیا متل نے اداکار سے سوال پوچھا کہ ’سر، کیا سچا پیار زندگی میں ہمیشہ ادھورا ہی رہتا ہے؟‘

سلمان خان نے اس سوال کا ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کیونکہ نہ مجھے کبھی سچا پیار ہوا ہے اور نہ کچھ ادھورا رہا ہے۔

اداکار کا یہ جواب سن کر تانیہ متل اور پریمیئر میں شریک تمام لوگ ہنسنے لگے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی کئی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ گہری دوستیوں اور قریبی تعلقات کے بارے میں خبریں سامنے آئیں لیکن اب تک ان کی کسی کے ساتھ بھی بات شادی تک نہیں پہنچ سکی۔

یہی وجہ ہے کہ اداکار کو اب بالی ووڈ نگری کا ’فارایور سنگل ہیرو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید