الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست شائع کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 167 سیاسی جماعتیں اور ایک اتحاد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا ہے اور اس کے صدر نوابزادہ خالد مگسی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کونسل کا انٹرا پارٹی الیکشن بھی تسلیم کیا گیا ہے، ان کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین ہیں۔