• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 69 پیسے سستی ہونے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 69 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرصدارت جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے سماعت ہوئی۔

نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لے کر نوٹیفکیشن کی صورت میں فیصلہ جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا، قیمتوں میں کمی کے اطلاق سے ستمبر کے بلوں پر ریلیف 23 ارب روپے تک ملے گا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ جولائی میں حکومت نے 1روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی ہے، اس کمی سے صارفین کو 23 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا، وزارت توانائی نے بذریعہ خط نیپرا کو ای سی سی کے جانب سے ایف سی اے نفاذ کی ہدایات بتائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خط میں کہا گیا کے الیکٹرک صارفین سے بھی ڈسکوز کا تعین کردہ ایف سی اے چارج کیا جائے، اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے جولائی میں بجلی سے 11جان لیوا حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 11 میں سے 6 حادثات آئیسکو میں ہوئے، آئیسکو میں بجلی کا انڈر گراؤنڈ سسٹم بھی ہے۔ آئیسکو ریجن میں 6 افراد کی جان جانا افسوس ناک ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید