• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: پاکستانی سفیر عبدالحمید کی جاپانی کاروباری شخصیت سے ملاقات

— تصویر بشکریہ رپورٹس
— تصویر بشکریہ رپورٹس

ٹوکیو میں پاکستانی سفیر عبدالحمید سے معروف جاپانی کاروباری شخصیت ڈاکٹر ہیروناؤ تاکاہاشی کی ملاقات ہوئی۔

ٹوکیو میں سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر ہیروناؤ تاکاہاشی نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ وہ ماضی میں جاپان میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ کونسلر بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اپنی دلچسپی اور اس میں موجود وسیع مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان عبدالحمید نے ڈاکٹر ہیروناؤ تاکاہاشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں پاکستان کے لیے قابل قدر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر تاکاہاشی اسی طرح پاکستان کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارت خصوصاً آئی ٹی کے شعبے میں تعلقات کے فروغ میں ڈاکٹر تاکاہاشی اپنا کردار ادا کریں۔

سفیر عبدالحمید نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان آئی ٹی ماہرین کو جاپان میں متعارف کرانے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کو جاپانی سرمایہ کاروں سے ملانے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ڈاکٹر تاکاہاشی کا کردار نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید