• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 25-2024ء میں اسٹیٹ بینک نے کتنا خالص منافع حاصل کیا؟ مالی گوشوارے جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 25-2024ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیے۔

بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے سالانہ مالی گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956ء کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

سال کے دوران اسٹیٹ بینک نے 2 ہزار 500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا اور قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2 ہزار 428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا۔

تجارتی خبریں سے مزید