• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں: ایس ایم تنویر

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ناصر منصور کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ہماری معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ تاجر برادری قومی ترقی میں شراکت دار ہے۔

اسلام آباد میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام  اور  پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر  پیٹرن انچیف یوبی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بڑا پوٹینشل ہے، ہر شعبے سے 5 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کی جاسکتی ہیں، معاون خصوصی ہارون اختر خان بہت اچھی انڈسٹریل پالیسی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد ہمیں معرکہ معیشت بھی سر کرنا ہے، زراعت تباہی کا شکار ہے، کسی شعبے میں ویلیو ایڈیشن نہیں ہو رہی، 1 فیصد شرح سود میں کمی سے 3500 ارب روپے کے حکومتی قرضے کم ہونگے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 40 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے، ہم شرح سود کی مد میں سالانہ 12 ارب ڈالر کا نقصان کر رہے ہیں، ہم 25 بلین ڈالر کا پانی ہر سال ضائع کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکانومی پر ہم نے کافی ریسرچ کی ہے، ملک کے تمام ڈویژن کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانی ہے اور بیروزگاری ختم کرنی ہے تو نئے انتظامی یونٹ بننے چاہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی یونٹ بننے سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔

تجارتی خبریں سے مزید