• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا

سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 298 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا 76، جنتھ لیاناگے 70 اور کمندو مینڈس 57  رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں زمبابوے کی دو وکٹیں پہلے ہی اوور میں گر گئیں، پھر بین کرن اور شان ولیمز نے اسکور 118 رنز تک پہنچا دیا، کرن 70 اور ولیمز 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری اوور میں زمبابوے کو 10 رنز درکار تھے تاہم سری لنکا کے بولر دلشان مدوشنکا 3 گیندوں پر 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو جیتوا دیا۔

سکندر رضا 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ہدف سے 10 رن کی دوری پر وہ آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹ پر 291 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری میچ اتوار کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید