صدر مملکت آصف علی زرداری نے لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے مطابق بل صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔
لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزر گاہوں پر سامان اور افراد کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی۔
لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کے لیے مضبوط میکنزم تشکیل دے گی۔