ملزم ارمغان کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے کیس کاچالانا تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کروا دیا۔
چالان کے متن کے مطابق ملزم سے 2 رائفلز اور بھاری تعداد میں گولیاں ملیں، ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اور پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق ملزم سے برآمد اسلحے کا ریکارڈ نہیں پایا گیا۔
چالان کے متن کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدام قتل کا الزام ثابت ہوتا ہے۔