• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کی نااہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگادیے گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے سابق قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگادیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی تبادلے کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آفس میں کام کرنے والے ملازمین کے بھی تبادلے ہوگئے۔ جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے استعفے دے رکھے ہیں۔ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا ہے۔

قومی خبریں سے مزید