• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جھکے گا نہیں، نئی منڈیوں کی تلاش جاری رکھے گا، بھارتی وزیر تجارت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی ٹیرف کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت جُھکے گا نہیں، نئی منڈیوں کی تلاش جاری رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

اس پر بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نہ کبھی جھکے گا اور نہ ہی کبھی کمزور پڑے گا، اگر کوئی آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مل کر آگے بڑھتے رہیں گے اور نئی منڈیوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید