• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاراللّٰہ نے یمنی وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کر دی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے وزیرِ اعظم احمد غالب الرہوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے وزیرِ اعظم احمد غالب الرہوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ نے اسرائیلی حملے میں وزیراعظم احمد غالب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ 

جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں انصاراللّٰہ کے کئی حکومتی وزرا بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اسرائیلی حملوں کے وقت حکومتی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حوثی اکثریتی جماعت انصاراللّٰہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید