باتیں ……
ڈوڈو نے کل شام فون کیا۔
پہلے صدر ٹرمپ کے جنگیں روکنے پر تجزیہ پیش کیا۔
پھر عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر لیکچر دیا۔
مودی اور نیتن یاہو کی مسلم دشمنی پر غصہ نکالا۔
کراچی میں بارش سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
اسکے بعد ایشیا کپ کرکٹ کے ریکارڈز بتائے۔
میں سنتا رہا۔
دو گھنٹے خطاب کے بعد ڈوڈو نے بڑی محبت سے کہا،
میں اتنی دیر سے باتیں کررہا ہوں۔ تم بھی تو کچھ کہو۔
میں نے کہا، میں نے دو تین منٹ ہی بولنا ہوتا ہے۔
میری طرف سے وہ بھی تم ہی بول لو۔