• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی اداکارہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری  کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں چل بسیں۔

 اداکارہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہیں تھیں، پریا مراٹھے نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2012ء میں اداکار شانتانو موگھے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ کی موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی یادوں اور فن کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید