وزیر آباد میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد تینوں بچے چند گھنٹوں میں دم توڑ گئے۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ مقامی اسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ متاثرہ فیملی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم پہنچی جب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت ٹھیک تھی، ماں نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا، سیلابی پانی کے باعث خاتون اسپتال نہیں پہنچ سکی تھی۔