بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع سمیت صوبے کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، مہم میں 21 لاکھ 79 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 8 ہزار 933 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مہم میں 652 فکسڈ اور 459 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام کے مطابق پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان اضلاع میں کوئٹہ، پشین، چمن، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، حب، جعفرآباد، جھل مگسی، قلا ت، خضدار، لورالائی، مستونگ، نوشکی، نصیرآباد، شیرانی، سبی، صحبت پور، اوستہ محمد، ژوب، موسیٰ خیل، چاغی، دُکی، لسبیلہ اور زیارت شامل ہیں۔