• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

این آئی ایچ کی ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 این آئی ایچ کے مطابق علاقہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو ویکسینیشن سے محروم رہا تھا۔

این آئی ایچ کے مطابق رواں سال ضلع ٹانک جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ 14واں پولیو کیس ہے جبکہ 2025 میۤں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں 16، سندھ 6 اور پنجاب، گلگت بلتستان میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آچکا ہے۔

صحت سے مزید