• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے قاہرہ میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا

برطانیہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے دفتر خارجہ کے ذرائع سے قاہرہ میں برطانیہ سفارتخارنہ عارضی طور پر بند کیے جانے کی خبر نشر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے گارڈن سٹی میں واقع سفارتخانہ فی الحال بند رہے گا، مصری حکام نے بلڈنگ کے باہر سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا اقدام حکومت کے حامی ایک کارکن کی گرفتاری کے تنازع کے بعد سامنے آیا۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ میں مصری سفارتخانے کے باہر ایک کارکن گرفتار کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ زور پکڑ رہا تھا کہ کارکن کی گرفتاری کے جواب میں کارروائی کی جائے۔

مصری وزیرِ خارجہ نے کارکن کی گرفتاری پر برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کیا تھا، برٹش حکومت اس معاملے پر مصر کے ساتھ سفارتخانے اور عملے کی سیکیورٹی پر بات کررہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید