• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں چل بسیں

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی اداکارہ اور رئیلٹی شو ’راک آف لو‘ کی سابق امیدوار کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق رئیلٹی شو کی سابقہ امیدوار کیلسے بیٹمین کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم موت کی وجہ تا حال ظاہر نہیں کی گئی۔

کیلسے بیٹمین کا تعلق امریکی ریاست یوٹاہ سے تھا۔ انہوں نے 2009 میں وی ایچ ون کے ریئلٹی شو راک آف لَو کے تیسرے اور آخری سیزن میں حصہ لیا تھا۔ 

بیٹمین شو میں آخری 9 امیدواروں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں لیکن ساتویں قسط میں انہیں باہر کر دیا گیا تھا، تاہم یہ شو ہی تین سیزن کے بعد ختم کر دیا گیا۔

بیٹمین کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید