• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی: کاروبار، سرمایہ کاری ریگولرائز کرنے کا قانون پیش

خیبر پختونخوا میں کاروبار اور سرمایہ کاری ریگولرائز کرنے کا قانون تیار کر کے صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

وزیر قانون آفتاب عالم نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں آسان کاروبار بل ایوان میں پیش کیا، جس کے تحت کاروباری لوگوں کےلیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق کاروبار کی رجسٹریشن، پرمٹ، لائسنس کے لیے آسان کاروبار پورٹل قائم کیا جائے گا، جس پر بزنس رجسٹرڈ ہوں گے اور ہر ایک کو ڈیجیٹل آئی ڈی دی جائے گی۔

متن کے مطابق رجسٹریشن، پرمٹس، لائسنس اور دیگر امور پیمنٹ کے ذریعے کیے جائیں گے، بل کے تحت ایزآف ڈوئینگ بزنس ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق ای ڈی بی ڈی تمام سروس کو ڈیویلپ، اپگریڈ اور منٹین کرنے کی ذمے دار ہوگی، وزیر اعلی اسٹیرنگ کمیٹی آف ایزی آف ڈوئینگ بزنس کے چیئرمین ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید