• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش کریں گے پی ٹی آئی والے کمیٹیوں سے استعفے واپس لیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق : فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق : فائل فوٹو 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر کوئی جلد بازی نہیں، اس پر مشاورت ہوگی، کوشش کریں گے یہ کمیٹیوں سے استعفے واپس لیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں پر کیا فیصلہ ہوگا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق  نے کہا کہ ابھی سب کے استعفے نہیں آئے، چند ہی مجھ تک پہنچے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر کوئی جلد بازی نہیں، ہم اراکین اسمبلی کو کہتے ہیں پارلیمان میں مثبت کردار ادا کریں۔

ایاز صادق نے کہا کہ ارکان کو کہیں گے کہ وہ استعفے نہیں دیں، تمام فیصلے مکمل مشاورت سے ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید