• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہیگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوںکی تنصیب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں2 ستمبربروزمنگل سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvنیو جان محمد، اولڈجان محمد،سریاب ون، سریاب ٹو، اولڈ لیاقت بازار، خیر بخش مری، واسا فیڈروںجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائرپورٹ روڈ،عمر، چشمہ، واسافیڈرز صبح10 بجے سے دو پہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ 2ستمبراور3ستمبر کو روزانہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kv شہباز ٹاون ، بروری روڈ، جناح ٹاون، ملک پلانٹ فیڈروں سے صبح ساڑھےدس سے دوپہر ڈھائی بجے تک بجلی بند ہو گی۔اسی طرح 3ستمبرکے روز 132Kvزرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید