• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ابتک 8 ارب روپے جاری کردیے: مزمل اسلم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اب تک 8 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ک یکم ستمبر سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے۔ سیلاب متاثرین کو فی خاندان 15 ہزار روپے خشک راشن کے لیے جاری کیے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ روپے ضم اضلاع کے فلڈ ریلیف کی مد میں جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 1.56 ارب روپے روڈ کلیئر کرنے اور مرمت کے لیے دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 6 کروڑ سے زائد روپے فراہم کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید