عباسی شہید اسپتال کراچی میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فیصل صمدانی نے کہا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو رواں ماہ کی تنخواہ مل چکی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جو نئی تعیناتیاں تھیں ان کی تنخواہ بھی دی جا چکی ہے۔
ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال کے مطابق 32 افراد رہ گئے تھے جن کے کوائف مکمل نہیں تھے۔
ڈائریکٹر عباسی اسپتال فیصل صمدانی نے کہا ہے کہ 10 ستمبر تک 3 ماہ کی بقایا تنخواہ بھی ادا کر دی جائے گی، کچھ ڈاکٹرز نہ تو ڈیوٹی پر آ رہے ہیں اور نہ ہی بائیو میٹرک کروا رہے ہیں۔