پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا نیا چاند آج (21 اکتوبر) شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہو گا۔
سپارکو کے مطابق 23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہو گی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند با آسانی دکھائی دے سکتا ہے، امکان ہے کہ جمادی الاوّل کی پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025ء کو ہو گی۔
اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کرے گی۔