• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے کلینک آن بوٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کلینک آن بوٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کلینک آن بوٹ پروجیکٹ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آپریشنل ہو گا۔

یہ فیصلہ وزیرِ صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیرِ صدارت ہوئے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروجیکٹ کلینک آن ویلز کی افادیت اب سامنے آ رہی ہے، کلینک آن بوٹ بھی متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔

صوبائی وزیرِ صحت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں انسدادِ ڈینگی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صحت سے مزید