اُن کے ناموں کی شمعیں بھی روشن کرو
خود جو کام آگئے ، کام آتے ہُوے
مرنے والوں میں شامل ہیں وہ لوگ بھی
چل بسے جو کسی کو بچاتے ہُوئے
سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان لاہور میں انتقال کر گئے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے اور ہیڈ سلیمان کی پر اونچے، راوی میں ہیڈ سدھنائی اور بلوکی پر بہت اونچے اور دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر بھی بہت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فرانسیسی حکومت کے عدم استحکام اور اعتماد کا ووٹ پر اپوزیشن کے مکمل انکار کے باعث فرانس میں وزير اعظم فرانسوا بایرو کی قیادت میں اقلیتی حکومت خطرے سے درچار ہے اور 8 ستمبر کو اگلے اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں ان کی حکومت گر سکتی ہے۔
مایہ ناز لیجنڈ بھارتی گلوکار محمد رفیع مرحوم کے بیٹے شاہد نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ بہنیں لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے میرے والد کی کامیابی سے حسد کرتی تھیں اور انہوں نے والد کے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی کی۔
گرفتار ہونے والے سابق فوجیوں میں متنازع غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے وسل بلوور اینتھونی اگویلر بھی شامل ہیں،
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی ارجنٹینا کے لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل لیا۔
ماہرینِ امراضِ قلب نے دل کی صحت کے حوالے سے سب سے نظر انداز کیے جانے والا راز افشاں کر دیا جو قدرتی طور پر بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے۔
امریکی صدر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ’ خدا کرے دونوں ممالک کا چین کےساتھ مستقبل طویل اور خوشحال ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قصور میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، ماننا چاہیے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بہت محنت کر رہی ہیں، پی پی کے نمائندوں کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے پابند کیا ہے ، ریلیف اور از سر نو تعمیر کے کاموں میں پنجاب حکومت کے ساتھ حصہ لیں گے۔
بھارتی کامیڈین کیکو شاردا کے کپل شرما شو چھوڑنے کی خبر محض افواہ نکلی، ارچنا پورن سنگھ نے اس بارے میں ردعمل دے دیا۔
پانی روکنے کے لیے پتھر اور مٹی سے عارضی رکاوٹ قائم کردی گئی، ملتان مظفر گڑھ روڈ کی بھی ابتر صورتحال ہے، حد نگاہ تک پانی ہی پانی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے وقاص اکرم سے کہا کہ ایک سال میں آپ اپنی کارکردگی دکھائیں، جمشید دستی ممبر بھی نہیں تھے پھر بھی ان کا معاملہ اٹھایا۔
کوہاٹ کے علاقے نادر بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی ممالک سے چین پر اقتصادی دباؤ ڈالنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہر کی جانب سے ڈیئر(خطرناک کام کو کرنے کے لیے اکسانا) ملنے پر اہلیہ نے چھت سے چھلانگ لگا دی۔