• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی کامیڈین کیکو شاردا ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، انہوں نے کپل شرما کے ساتھ کئی برسوں تک کام کیا ہے اور اس شو میں مختلف کرداروں میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے کہ کیکو شاردا نے کپل شرما کا شو چھوڑ دیا ہے۔

کیکو شاردا کے شو چھوڑنے کی خبر کرشنا ابھیشیک کے ساتھ جھگڑے کے چند دن بعد سامنے آئی، جس کے بعد شائقین کو یقین ہو گیا کہ اس جھگڑے کی وجہ سے ہی انہوں نے شو چھوڑا ہے۔

وائرل بھایانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے کپل شرما کیمپ میں واضح بے چینی رہی ہے، ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا تھا، تازہ خبر یہ ہے کہ کیکو شاردا دی گریٹ انڈین کپل شو سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح کیکو کے جانے کو مذکورہ جھگڑے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ کیکو کو مبینہ طور پر آئندہ ریئلٹی سیریز رائز اینڈ فال کے لیے سائن کیا گیا ہے، جو ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر اسٹریم ہو گی جو نیٹ فلکس کا ایک بڑا حریف ہے جہاں کپل کا شو اسٹریم ہوتا ہے جبکہ رائز اینڈ فال کی میزبانی اشنیر گروور کریں گے۔

کیکو شاردا نے ابھی تک باضابطہ طور پر کپل شرما شو سے اپنی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید