کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ترکی کیخلاف منصوبے،اسرائیل بھارت میں ہائی ٹیک ہتھیار تیار کریگا۔ Make in India کے تحت ڈرونز اور جدید ہتھیار تیار ہونگے، متعدد اسرائیلی ڈرونز پہلے ہی بن رہے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارت اور اسرائیل اپنی دفاعی شراکت داری کو خرید و فروخت کے روایتی ماڈل سے آگے بڑھا کرجدید ہتھیاروں کی مشترکہ تیاری کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اسرائیل اب بھارت میں اپنے دفاعی سازوسامان کی پیداوار کے کچھ حصے منتقل کرنےپر غور کر رہا ہے تاکہ ‘Make in Indiaکے تحت اعلیٰ ٹیکنالوجی والے ہتھیار، بشمول ڈرونز اور جدید اسلحہ، بھارتی پارٹنرز کے ساتھ تیار کیے جائیں۔اس اقدام کا مقصد اسرائیل کی ٹیکنالوجی اور بھارت کی انجینئرنگ صلاحیت کو ملا کر عالمی مارکیٹ کے لیے دفاعی مصنوعات تیار کرنا ہے۔