• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے فیض حمید کی سزا ادارے کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

اسلام آباد(ممتازعلوی )تحریک انصاف نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا کو ادارے کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ دی نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے موقف اختیار کیا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا ٹرائل، سزا اور عدالتی فیصلہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور انہیں اس پر کچھ نہیں کہنا‘اگرکسی سیاسی شخصیت کا نام لیا جائے گا تو وہ خود اس کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے‘انہوں نے کہاکہ جب فیض حمید کو حراست میں لیا گیا تھا، تب بھی ان کی پارٹی کا یہی موقف تھا۔ شیخ وقاص کے مطابق جب یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے اور ان کے احتساب کا اپنا طریقہ کار ہے، تو ہم کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں؟۔رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی ترجمان نےنشاندہی کی کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہمیں بھی اس معاملے میں گھسیٹا جا سکتا ہے کیونکہ سیاسی عناصر کا ذکر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید