• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیاء شدید سانس کی تکلیف اور متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کے نظامِ تنفس اور دیگر اہم اعضاء کو سپورٹ فراہم کرنے کے لئے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید