• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے جو صورتحال پیدا ہوئی وہ بدقسمتی ہے: اعظم نذیر تارڑ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب سے جو صورتحال پیدا ہوئی وہ بدقسمتی ہے۔

 اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنا بعض اوقات انسان کے بس میں نہیں ہوتا، ملک بھر میں 21 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 1 ہزار 180 افراد اس وقت زخمی ہیں جب کہ 9 ہزار 292 گھر اور 6 ہزار 180 مویشی متاثر ہیں۔

وزیر قانون و انصاف نے بتایا کہ شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو 20، 20 لاکھ روپے ادا کیے گئے، 69 کروڑ روپے متاثرین کی امداد کے لیے جاری کیے گئے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ریلیف سرگرمیوں کے لیے 1.3 ارب این ڈی ایم اے کے لیے جاری کیا گیا، تمام متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت پوری کوشش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید