• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے لے آئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کی حقیقت علیمہ خان نے بیان کردی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بھائی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر انکی صحت سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان کے کانوں میں مسئلہ تھا وہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں، آنکھوں میں تکلیف کے بارے میں بھی بھائی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے دوائی تجویز کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کو کوئی شکایت نہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لوگوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید