بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر 2 لڑکیوں نے انڈا دے مارا۔
علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینکنےکا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔
بعدازاں پولیس نے دونوں لڑکیوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔
علیمہ خان کی گفتگو کے دوران انڈا پھینکے جانے پر شور شرابا بھی کیا گیا۔
اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں ہم پر کوئی حملہ کرے ہمیں پتہ ہے یہ ہوگا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔