پولیس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
آج راولپنڈی میں داہگل کے مقام پر پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور ایپکا کے افراد احتجاج کرنے آئے تھے، خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔