برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور ہاؤسنگ کی وزیر انجیلا رینر مستعفی ہوگئیں، برطانوی میڈیا کے مطابق انجیلا رینر نے ایسٹ ایسسیکس میں فلیٹ کی خریداری میں مکمل اسٹیمپ ڈیوٹی ادا نہ کر پانے کی بنا پراستعفیٰ دیا ہے۔
انجیلا رینر لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے بھی مستعفی ہوگئی ہیں، انھوں نے کہا کہ اضافی اسپیلسٹ ٹیکس پر مشورہ نہ لینے کے اپنے فیصلے پر بہت افسوس ہے۔
برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے انجیلا رینر کے استعفے پر ردعمل میں کہا ہے کہ انجیلا رینر نے استعفیٰ کا درست فیصلہ کیا، جانتا ہوں کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔