سابق اولمپیئن باکسر بابر علی خان لاہور میں انتقال کر گئے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
62 سالہ بابر علی خان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
انہوں نے لاس اینجلس اولمپکس 1984ء میں بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
بابر علی خان نے ایشین گیمز 1986ء میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔
مرحوم سابق اولمپیئن پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے بھی منسلک رہے۔