• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انٹر اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انٹر اسکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ ہائی سکول پشتون آباد اور اقرا ہائی سکول سریاب مل کے درمیان کھیلا گیا جسے اقرا سریاب ملز ہائی سکول نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا اقرا کی جانب سے محمد طلحہ ، منان اور یوسف نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ محمد یعقوب نے دو گول سکور کئے پشتون آباد ہائی سکول کی جانب سے واحد گول ریحان احمد نے کیا دوسرا میچ ہیلپرز جونیئر اور جناح اکیڈمی سیٹلائٹ ٹاؤن کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا میچ فیصلہ پینلٹی ککس کی بنیاد پر ہوا جو جناح اکیڈمی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر جنرل سیکرٹری پی ای ایچ نے کہا کہ سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ہوتی ہیں مشتاق احمد نے پی ای ایف کی انتطامیہ کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ طلبا کو کھیلوں کو موقع فراہم کرنا ایک مثبت اقدام ہے جس سے طلبا میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے جبکہ پرنسپل پروفیسر آصف اختر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبا کو مقابلوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب کی اور کہا کہ کھیلوں کے ذریعے سے دوستی کے رشتے پروان چڑھتے ہیں میچ میں ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان اور میچ آفیشلز بشیر احمد خلجی ، محمد طاہر آزاد ، شہزاد حنیف رانا جبکہ نگرانی سپورٹس سیکرٹری پی ای ایف پروفیسر شاہ محدم عمرانی کررہے ہیں ہیلپرز سکول کے پرنسپل پروفیسر آصف اختر کی غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تعاون کو سراہا۔
کوئٹہ سے مزید