• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے: شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

سندھ میں سیلابی صورتحال پر بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، سندھ کے 15اضلاع سے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں مزید 6288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی منتقلی اور ان کی حفاظت کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید