چیٹ ……
آپ نے کالج میں کون کون سے سبجیکٹس لئے ہیں؟
میں نے بیٹی سے پوچھا،
یہ جاننے کے لیے آپ مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجیں،
بیٹی نے تجویز پیش کی۔
حسین، صبح آپ سے ملنے کون آیا تھا؟
میں نے بیٹے سے دریافت کیا۔
پاپا، یہ جاننے کیلئے آپ مجھے ٹویٹر پر فالو کریں،
بیٹے نے مشورہ دیا۔
میں نے منہ بناکر انکار کردیا۔
پھر بیوی کو آواز دی،
بہت بھوک لگ رہی ہے۔ آج کیا پکایا ہے؟
بیوی نے جواب دیا،
یہ جاننے کیلئے میرا یوٹیوب چینل وزٹ کریں
اور بیل کا بٹن دبانا مت بھولیں۔