• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایم ایس دھونی فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی المعروف ایم ایس دھونی شائقین کو جلد سرپرائز دیں گے، کیونکہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق کھلاڑی جلد بڑے پردے پر انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس دھونی کی بڑی اسکرین پر ڈیبیو دینے سے متعلق خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب بالی ووڈ اسٹار آر مادھون نے ایک ٹیزر کی جھلکیاں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

گزشتہ روز اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا، جو ان کے نئے پروجیکٹ کا ٹیزر ہے۔


اس ٹیزر میں آر مادھون اور ایم ایس دھونی بلٹ پروف جیکٹ اور دھوپ کے چشمے پہنے ٹاسک فورس کے روپ میں ایکشن کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

آر مادھون کے مطابق ’دی چیس‘ نامی مذکورہ نئے پروجیکٹ کے ہدایت کار وسن بالا ہیں، جس میں ایم ایس دھونی ایک ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا پروجیکٹ جلد اسکرین پر دکھائی دے گا البتہ آر مادھون نے اس پروجیکٹ سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف فلموں میں کیمو کردار میں ایم ایس دھونی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ تاہم سابق کھلاڑی کے نئے پروجیکٹ کا شائقین بےتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید