• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں جیت نہ سکے، مایوسی ہوئی، افغان کوچ

افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ فائنل میں جیت نہ سکے، مایوسی ہوئی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان کوچ نے کہا کہ پاکستان کو کریڈٹ جاتا ہے اس نے میچ میں اچھی بولنگ کی۔

کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے فائنل میں بہتر کھیل پیش کیا۔

افغان کوچ نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے کھیل بہتر بنانا ہوگا، امید ہے ابوظبی میں افغان ٹیم بہتر کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم نہیں تھا، شکایت نہیں۔

افغان کوچ کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہی جیتی، اسپنرز کیلئے پچز مفید رہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید