• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

46 ویں گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ہونے والی 64 ویں پاکستان امیچر گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی۔

سعد نے ایونٹ کے آخری 6 ہولز پر برڈیز کھیلتے ہوئے لیڈرز بورڈ پر ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔

تیسرے راؤنڈ میں لیڈ کرنے والے نعمان الیاس آخری روز اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے۔

کراچی میں 4 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں سعد جبیب نے مجموعی طور پر 6 اوور پار کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی، وہ تیسرے روز لیڈرز بورڈ پر ٹاپ 5 میں بھی نہ تھے۔

آخری روز پہلے اور پانچویں ہول پر بھی ان کو بوگی کا سامنا رہا لیکن پھر سعد نے کم بیک کیا، شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹے، دسویں، گیارہویں، پندرہیوں، سولہویں اور سترہویں ہول پر برڈی لے کر چوتھا راؤنڈ 4 انڈر پار کے اسکور کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے لیڈرز بورڈ پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

سری لنکا کے دانوشان کانساس کمار دوسرے نمبر پر رہے جبکہ شاہ میر مجید نے 9 اوور پار کے ساتھ لیڈر بورڈ پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسرے دن برتری رکھنے والے نعمان الیاس آخری روز مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے، نعمان الیاس آخری روز 8 ہولز پر بوگیز کی وجہ سے پہلی سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔

قومی امیچر گالف چیمپئن شپ میں خواتین کا ایونٹ آنیہ فارق نے جیت لیا، اینا جیمز گل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ قاضی محمد اکرام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ایونٹ میں مینز ٹیم چیمپئن شپ آرمی نے اپنے نام کی، سینئر مینز ٹیم چیمپئن شپ ایف جی اے نے جیتی۔

انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ سعد حبیب اور نعمان الیاس پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے جیتا جبکہ جے وردھنے ٹرافی بھی پاکستان اے ٹیم کے نام رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید