• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

فوٹو فائل
فوٹو فائل

سکھر میں بارش کے دوران دو مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق روہڑی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ریلوے آفیسر کلب کے قریب امام بارگاہ کی چھت گرنے مؤذن جاں بحق ہوا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 11 ستمبر تک سندھ کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے تحت گزشتہ روز حیدر آباد، سجاول، ٹھٹہ، سکھر، اوباڑو، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو اور نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی۔

سکھر میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے مرکزی شاہرائیں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید