• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کے میچ شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کے میچ شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان چنائی میں ایک تقریب میں کیا گیا، ایونٹ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہروں میں ہوگا۔

تقریب میں ایف آئی ایچ کے صدر محمد طیب اکرام بھی شریک ہوئے، ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پولز کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے، ایونٹ میں پہلی مرتبہ 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن جرمنی اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم گروپ بی میں بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہے، جو 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، بھارت سے مقابلہ 29 نومبر کو ہوگا جبکہ 2 دسمبر کو چلی سے میچ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید