• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی ریلے گڈو کے بعد سکھر بیراج پہنچنا شروع، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سیلابی ریلے گڈو کے بعد سکھر بیراج پہنچنا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

سکھر بیراج پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

سکھر بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 3 لاکھ 74 ہزار 800 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 59 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برسات کے باعث سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہروں میں 70 فیصد پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں پانی کی فراہمی 30 فیصد کی جا رہی ہے۔

سکھر بیراج سے 11 ستمبر تک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا۔

دوسری جانب گڈو بیراج پر پانی کی آمد بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

فلَڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ تریموں پر بہاؤ کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار کیوسک جبکہ پنجند پر 4 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہوگیا۔

دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

قومی خبریں سے مزید