• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ سے متعلق کوئی خاص ہدایت نہیں ملی: سلمان علی آغا

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا، ایک سے دو اوورز کھیل کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے پہلے پریس کانفرنس میں  صحافی کے پاک بھارت میچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی خاص ہدایت تو نہیں ملی بس اپنے گیم پر توجہ رکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ بولرز ہی جذبات اور جارحانہ مزاج دیکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے سہ ملکی سیریز  ایک ٹیم کی طرح اچھا پرفارم کیا ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ سہ فریقی سیریز میں حاصل کی گئی فتح نے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید