• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایپس کی قرض وصولی کیلئے شہریوں کو ہراساں و بلیک میل کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کی ایک ٹیم نے گلشنِ معمار میں کارروائی کر کے موبائل فون ایپس پر لیے گئے قرضوں کی وصولی کے لیے شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان گلشنِ معمار کے ایک گھر میں غیر قانونی کال سینٹر چلا رہے تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم احمد زعیم کے مطابق ملزمان نے غیر ملکی شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیے گھر میں کال سینٹر بنا رکھا تھا۔

ملزمان کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کومختلف ایپس سے قرضہ جاری کرتے تھے۔

ملزمان ہراساں اور بلیک میلنگ کے لیے غیر ملکیوں کی نازیبا تصاویر بھی استعمال کرتے تھے۔

احمد زعیم کے مطابق نازیبا تصاویر کے ذریعے ملزمان اصل رقم کے علاوہ بھی بھاری رقم وصول کرتے تھے۔

ملزمان کالز اور الیکٹرانک فراڈ کے لیے مختلف انٹرنیشنل نمبروں کا استعمال کرتے تھے۔

این سی سی آئی اے نے کال سینٹر سے غیر ملکی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کی فائلز بھی برآمد کی ہیں۔

کارروائی میں بلیک میلنگ اور ہراسگی پر مبنی پیغامات، نازیبا تصاویر، متاثرین کو جاری قرضوں کی فہرستیں برآمد ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید